لاہور (ای پی آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاد درج مقدمات کی فراہمی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ۔اینٹی کرپشن نے رپورٹ پیش کر دی عدالت نے کیس نمٹا دیا
تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لئے دائر درخواست پولیس سمیت دیگر کی رپورٹس کی روشنی میں نمٹا دی گئی
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔دورانِ سماعت اینٹی کرپشن نے اپنی رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف نیب میں دو انکوائریز چل رہی ہیں، ان کے خلاف اینٹی کرپشن ساہیوال میں مقدمہ درج ہے۔
سرکاری وکیل نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔دون دن قبل ہونے والی سماعت میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان حکومت کی جانب سے بھی عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے خلاف دونوں صوبوں میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔


