کراچی (ای پی آئی)سندھ اسمبلی کا اجلاس حکومت نے 312 ارب روپے کا ضمنی بجٹ منظور کرالیا، بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد بھی منظور کی تفصیل کے مطابق سندھ اسمبلی میں منی بجٹ منظور کرا لیا گیا پیش کئے گئے منی بجٹ کے مطابق سیلاب متاثرین کی بحالی پر 55، گندم کی سبسڈی پر 55، قرض کی ادائیگی پر 19، صحت پر 43 اور بجلی کی مد میں ادائیگی پر 16 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ایوان نے بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد بھی منظور کی، جبکہ ایم کیو ایم کی وزیر اعلی ہاؤس کے اخراجات کی کٹوتی کی تحریک مسترد کردی گئی۔وزیراعلی سندھ نے ایوان میں خطاب میں کہا بجٹ میں ججز کے لیے رکھی گئی رقم پر کٹوتی نہیں ہوسکتی، بجٹ کے چارجڈ اخراجات پر ارکان کو بحث کی اجازت ہوتی ہے، چارجڈ اخراجات میں گورنر، ججز، اسپیکر، ان کے دفاتر کے اخراجات شامل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کے چارجڈ اخراجات چار ارب روپے سے زائد ہیں، 48 ارب کے بیرونی قرضے کی ادائیگیوں کا چارجڈ اخراجات ہیں۔انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں کبھی ہیلی کاپٹر نہیں خریدا، درخواست ہے اس حوالے سے کٹوتی کی تحریک واپس لی جائیں۔سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پیش کی، انہوں نے خطاب میں کہا کہ بینظیر کی جمہوریت کیلئے بہت قربانیاں ہیں، 30 لاکھ سے زائد افراد ان کے استقبال کیلئے موجود تھے۔ایوان میں بے نظیربھٹوکوخراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔ایم کیو ایم کی رعنا انصار نے وزیراعلی سیکریٹریٹ میں اخراجات کی کٹوتی کی تحریک پیش کی، سندھ اسمبلی نے وزیر اعلی ہاؤس کے اخراجات کی کٹوتی تحریک مسترد کردی۔