اسلام آباد(ای پی آئی )جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کو خط،
یونان کشتی حادثے کی تحقیقات عدالتی کمیشن کے ذریعے کرانے کا مطالبہ ۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ یونان کشتی حادثے کے حقائق منظر عام پر لانے کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے،
عدالتی کمیشن سپریم کورٹ کے 3 ججز پر مشتمل ہونا ضروری ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے،
کشتی ڈوبنے کا حادثہ کیوں پیش آیا اور وجوہات کیا بنیں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، ذمہ داروں کے تعین کے لیے کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔


