ڈیرہ غازی خان (ای پی آئی ) نو مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلائو گھیرائو کے مقدمہ میں نامزد پی ٹی آئی رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کرلیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں تھانہ گدائی پولیس نے نو مئی کے واقعات پر پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کیخلاف 9 مئی کو جلا ؤگھیرا ؤکا مقدمہ درج ہے ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی تھیں۔