لاہور(ای پی آئی ) عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کی خواتین رہنمائوں سمیت دیگر کی جانب سے ضمانت کی درخواستوں پر انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے محفوظ فیصلہ سنادیا ۔ ضمانتیں خارج
تفصیلات کے مطابق لاہورکی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے اہورکے علاقہ گلبرگ میں واقع عسکری ٹاور حملہ اور جلائو گھیرائو کے کیس میں ملوث ملزمان کی ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے خدیجہ شاہ،فہمیدہ بیگم،سینیٹر اعجاز احمد چوہدری اوردیگر کی ضمانتیں خارج کردیں۔
عدالت کے روبروملزمان کی جانب سے یہ مئوقف اختیار کیا تھا کہ مقدمہ سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ ہے، تمام کارکنان پُرامن احتجا ج کررہے تھے۔
جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے مئوقف اختیار کیا تھا کہ ان ملزمان نے تور پھوڑ کی ہے اور املاک کونقصان پہنچایا ہے اوراس حوالہ سے ویڈیوثبوت بھی موجود ہیں۔
عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے خدیجہ شاہ، فہمیدہ بیگم، سینیٹر اعجاز احمد چوہدری سمیت دیگر کی ضمانت بعد ازگرفتاری خارج کردیں۔


