اسلام آباد (ای پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ؤں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی جانب سے ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ دائر درخواست پر سماعت ،
وکیل کی جانب سے پیش ہونے کے لئے مہلت طلب کرنے پر عدالت نے کل تک کی مہلت دیدی،سماعت ملتوی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے وکیل علی بخاری نے کہاکہ دونوں رہنما ہائیکورٹ میں پیش ہونے کیلئے صبح ساڑھے سات بجے آئے، پولیس نے دونوں کو ہائیکورٹ کے اندر داخل ہونے سے روک دیا۔
وکیل علی بخاری نے کہاکہ پولیس نے ہائیکورٹ کے دروازے بند کر دیے تو وہ واپس لوٹ گئے، استدعا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو کل تک پیش ہونے کی مہلت دی جائے۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی


