لاہور (ای پی آئی ) رہنما پاکستان تحریک انصاف سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ،
سابق گورنر کی اہلیہ انسداد دہشت گردی عدالت اپنے شوہر سے ملنے آئی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشتگری کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے تفتیشی افسر کو عمر سرفراز چیمہ کے خلاف چالان مکمل کر کے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

اس موقع پر ان کی اہلیہ ملاقات کے لئے عدالت پہنچیں اور ملاقات کے بعد جیسے ہی وہ کمرہ عدالت سے باہر نکلیں تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔