اسلام آباد(ای پی آئی ) لال مسجد کےسابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے سیکورٹی گارڈز کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے پر وفاقی پولیس نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف دہشتگردی سمیت 8 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کی جانب سے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں مولانا عبدالعزیز کے خلاف دہشتگری کی دفعات شامل کی گئیں ہیں ،
مقدمے میں مولانا عبدالعزیز اور ان کے گارڈز کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس نے کہا کہ مقدمے میں مولانا عبدالعزیز سمیت 4افراد کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے،
مقدمہ سرکارکی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا۔
مولانا عبدالعزیز پر درج کئے گئے مقدمے کے متن کے مطابق ڈبل کیبن گاڑی میں سوار ملزمان نے کومبنگ پولیس ٹیم پر سیدھی فائرنگ کی تھی۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے مولانا عبدالعزیز کے 3 گارڈز کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا۔


