اسلام آباد(ای پی آئی ) آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں مسلسل ناکامی ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اپنا غصہ صحافی پر اتارنے کی کوشش،
موبائل فون چھیننے اور سیکیورٹی حکام کو موبائل دور پھینک دینے کا حکم ۔صحافی کی جانب سے تھپڑ مارنے کا بھی الزام ویڈیو سوشل میڈیاوائرل سنجیدہ حلقوں کی جانب سے وزیر خزانہ کے فعل کی شدید مذمت ،
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسمبلی اجلاس سے واپسی کے موقع صحافی شاہد قریشی نے وفاقی وزیر خزانہ سے سوال کیا کہ آئی ایم ایف پیکیج ہو رہا ہے؟ سر یہ ناکامی کیوں ہو رہی ہے ؟
https://twitter.com/ShahidQurashii/status/1671864463190810628?s=20
جس پر اسحاق ڈار نے صحافی کو جواب دیا آپ جیسے لوگ سسٹم میں ہیں جس پر صحافی نے کہا کہ ہم سسٹم میں تو نہیں ہیں سر ہم تو صرف سوال کرتے ہیں سر
اس جواب پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آپے سے باہر ہو گئے اور صحافی کی جانب مڑ کر موبائل فون چھیننے کی کوشش کی جس سے ناکامی پر اپنے سیکیورٹی اہلکاروں کو حکم دیا کہ موبائل فون چھین کر پھینک دو
صحافی کے مطابق اس موقع پر اسحاق ڈار کی جانب سے اسے تھپڑ بھی مارا گیا
واقعہ کے بعد جب واقعہ کی ویڈیو سامنے آئی تو سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنے والوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اس موقع پر سنجیدہ حلقوں نے وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے اس حرکت پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا


