اسلام آباد (ای پی آئی )نو مئی واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں درج مقدمہ میں مقامی عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود قریشی اور اسد عمر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو گئے ضمانت منظور
تفصیلات کے مطابق اسد عمر اور شاہ محمود قریشی مقامی عدالت سے ضمانت مسترد ہونے پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہوئے جہاں تھانہ ترنول میں مئی سے متعلق درج مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ۔
عدالت نے پولیس کو اسدعمر اور شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے سے روک دیاہے اور ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک لاکھے روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیاہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 10 جولائی تک پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیاہے ۔


