راولپنڈی (ای پی آئی ) آئی ایم ایف کے فیصلے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ، 7دن میں آرہوگا یا پار ، پتا چل جائے گا حکمرانوں کا زور تقریروں اور تصویروں پر ہے، معیشت کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے اور مزید سیاسی عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے

ان خیالات کا اظہار سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ حقیقی حکومت عوام کے دلوں میں کی جاتی ہے، بیساکھیوں کے سہارے سیاست کرنے والے بالآخر سیاسی موت مرتے ہیں۔

شیخ رشید کاکہنا تھا کہ اصولوں اورعوام کی خدمت کے لیےجینے مرنےاور اپنے خاندان کےلیےکام کرنے والوں میں فرق ہوتا ہے، بلاول اپنی باری کے خواب دیکھ رہا ہے، خواب دیکھنے پرکوئی پابندی نہیں یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوں گے ۔

اںھوں نے کہا کہ پاکستان ان بحرانوں سےبھی نکلےگا اور ان منی لانڈروں سےبھی چھٹکاراحاصل کرےگاخدا کےہاں دیرہےاندھیر نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن ہوں گے یا نہیں شفاف ہوں گے کہ نہیں یہ عوام کے لیے سوالیہ نشان ہے، لیکن پاکستان کی زندگی سیاسی استحکام میں پوشیدہ ہے اور سیاسی استحکام صاف شفاف الیکشن سے ہی مل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہ لوٹی ہوئی دولت نہ بیرون ملک جائیدادیں کام آئیں گی، عوام کی آہیں ،صدائیں ،آہ بقا،سسکیاں،بددعائیں حکومت کو لے ڈوبیں گی، باشعور عوام وقت آنے پر ایسا شعوری فیصلہ دیں گے کہ کرپٹ مافیا کی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی۔

سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید نے وزیرخزانہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 200روپے کا ڈالر کرنے والا حواس باختہ ہوچکا ہے، کبھی آئی ایم ایف کو للکارتا ہے کبھی سفیروں کےپاؤں پڑتا ہے، کبھی صحافیوں پر حملہ کرتا ہے، اتفاق فاؤنڈری کا منشی رشتے دار تو بن سکتا ہے اکانومی تباہ کرسکتا ہے،اکانومسٹ نہیں بن سکتا۔