لاہور(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو اینٹی کرپشن کے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے پر پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں مقدمہ بحال کرنے کی اپیل پر سماعت جسٹس وحید خان نے درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی ۔

جسٹس انوارالحق پنوں اسی نوعیت کی اپیلوں کی سماعت کررہے ہیں، اسی اپیل کو بھی جسٹس انوارالحق پنوں کی عدالت میں سماعت کیلئے پیش کیا جائے،جسٹس وحید خان کے ریمارکس ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کےخلاف لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی،پراسیکیوٹر نے کہاکہ پرویز الٰہی کے خلاف کرپشن کا سنگین مقدمہ درج تھا، اینٹی کرپشن عدالت نے کسی جواز کے بغیر پرویز الٰہی کو مقدمے سے ڈسچارج کیا،

پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ اینٹی کرپشن عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیکر مقدمہ بحال کرنے کا حکم دیا جائے ۔جسٹس وحید خان نے حکومتی اپیل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دی،

جسٹس وحید خان نے حکومتی اپیل مزید سماعت کیلئے دوسرے بنچ بھجوانے کی سفارش کردی ۔

عدالت نے کہاکہ جسٹس انوارالحق پنوں اسی نوعیت کی اپیلوں کی سماعت کررہے ہیں، اسی اپیل کو بھی جسٹس انوارالحق پنوں کی عدالت میں سماعت کیلئے پیش کیا جائے۔