اسلام آباد(ای پی آئی )شہری کو معلومات کی عدم فراہمی پرپاکستان انفارمیشن کمیشن نے وفاقی سیکرٹری وزارت خارجہ کو شوکازنوٹس جاری کردیا ،سماعت 2 ہفتوں کے لئے ملتوی
تفصیلات کے مطابق شہری کو معلومات کی تک رسائی کے حوالے سے کیس کی سماعت چیف انفارمیشن کمشنر شعیب احمد صدیقی اور انفارمیشن کمشنر اعجاز حسن اعوان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔
انفارمیشن کمیشنرز نے معلومات کی فراہمی کے قانون رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2017کی شق 20 کے تحت سیکرٹری خارجہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔
شوکاز نوٹس کے جواب کے بعد انفارمیشن کمیشن سیکریٹری خارجہ کے خلاف تادیبی کاروائی کا فیصلہ کرے گا۔کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی ہے.


