لاہور (ای پی آئی ) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے ذرائع کی جانب سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا ہے ۔
ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نوازشریف کی وطن واپسی اگلے ماہ فائنل ہو گئی ہے جبکہ وہ وزیر اعظم شہباز شریف کیساتھ عید خلیجی ملک میں منائیں گے،
نوازشریف عید الاضحیٰ لندن کی بجائے سعودی عرب یا دبئی میں منائیں گے۔ نواز شریف اکیلے نہیں اپنے بھائی اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ لندن سے خلیجی ملک جائیں گے۔
وطن واپسی سے قبل نوازشریف کی خلیجی ریاست روانگی کا پلان فائنل کیا جائے گا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف لندن سے دبئی جائیں گے، سعودی عرب جانا بھی ان کے شیڈول میں ہونے کا امکان ہے۔


