لاہور (ای پی آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے کرپشن کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے بشری بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت 26 جون تک منظور کرلی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190ملین پائونڈ کیس میں بھی بشری بی بی کی ضمانت 4 جولائی تک منظور کرلی تھی۔