لاہور (ای پی آئی )سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ان کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کارروائیاں جاری ہیں، اس حوالے سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے ہیں ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری فیصل آباد، گوجرنوالہ، بہاولپور ، ڈی جی خان اور ملتان سے سے عمل میں لائی گئی ہے ،
گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ سے ہے ، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹرز، فیوز اور 152800 نقدی برآمد ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناحت نوید خان ، خرم ، غلام حسین، غلام عباس، اویس ، محمد سیف،حسین ، اسماعیل اور اخوان کے نام سے ہوئی ہے ،
دہشت گردوں کے خلاف سات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔حکام کے مطابق رواں ہفتے153 کومبنگ آپریشنز کے دوران 08 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں ،
کومبنگ آپریشنز میں 7751 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے ۔حکام نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔


