لاہور( ای پی آئی) نو مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے جناح ہاؤس حملہ کیس کے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کے حکم کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر اپیل کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہبازعلی رضوی کی سربراہی میں2 رکنی بنچ 26 جون کوسماعت کرے گا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹریاسمین راشد کو مقدمے سے قانون کے برعکس ڈسچارج کیا گیا۔
رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی ،عدالت نے پولیس سے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔


