لاہور (ای پی آئی ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم،

تفصیلات کے مطابق سپیشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہی کی درخواست پر سماعت کی، ایف آئی اے نے پرویز الہیٰ کو عدالت پیش کیا۔ عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی گئی تھی جس کے بعد ایف آئی اے نے اسی روز پرویز الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ درج کر کے رہائی سے قبل ہی دوبارہ حراست میں لے لیا تھا۔