لاہور (ای پی آئی) ملک بھر میں جاری شدید گرمی نے ہوش اڑا دیئے ہیٹ ویو کے باعث اموات لاہو میں شدید گرمی کے باعث 3 افراد دم توڑ گئے نشے کی زیادتی سے ایک شخص دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں داتا دربار ، لاری اڈا اور گارڈن ٹان کے علاقوں میں گرمی کی شدت سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے ۔
داتا دربار، پناہ گاہ میں32سالہ شخص گرمی کی شدت کے باعث جاں بحق ہوگیا ۔ متوفی کی شناخت واجد علی کے نام سے ہوئی جو کہ کے پی کے کا رہائشی تھا ۔
لاری اڈا کے علاقہ نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال میں 57سالہ شخص گرمی کی شدت ہلاک ہوا۔جبکہ گارڈن ٹاون ، کوٹھا پنڈ گھر 78سالہ بزرگ خاتون گرمی کی شدت سے جاں بحق ہوئی ۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 78سالہ نسیمہ کے نام سے ہوئی ۔
دوسری جانب گلبرگ کے علاقہ کلمہ چوک کے قریب 18سالہ نوجوان نشے کی زیادتی کے باعث دم توڑ گیا جس کی شناخت عبدالرزاق کے نام سے ہوئی ۔
پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شاہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ، پولیس اور فرانزک ٹیم کی کاروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ۔


