لاہور ( ای پی آئی) توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے حفاظتی ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی دو رکنی بینچ 26 جون کو سماعت کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کرلی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 26جون کو سماعت کرے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل انتظار حسین پنجوتہ دلائل دیں گے۔

سربراہ پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ تحقیقات میں شامل ہونا چاہتے ہیں، پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔