پشاور(ای پی آئی )پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا پولیس کی بروقت کارروائی سے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ۔

پولیس کے مطابق کہ پشاور میں متنی ادیزائی کے علاقے سے بم برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دیسی ساختہ بم میں 10 سے 11 کلو بارودی مواد موجود تھا،

بم برآمد ہونے کے بعد بم ڈسپوزل یونٹ نے جیمرز آن کر کے علاقے کی سرچنگ مکمل کی، بم کی اطلاع پھیلنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

پولیس حکام کے مطابق دیسی ساختہ بم پریشر کوکر میں تیار کیا گیا تھا اگر بم پھٹ جاتا تو بڑی تباہی ہوسکتی تھی