کراچی(ای پی آئی )لیاری گینگ کے سرغنہ عذیر بلوچ کی جانب سے کراچی کی مقامی عدالت میں دو مقدمات میں بریت کی درخواست دائر کر دی گئی عدالت نے وکلاء سے دلائل طلب کر لئے ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں عذیر بلوچ کے خلاف دو مقدمات کی سماعت ہوئی، عذیر بلوچ نے دونوں مقدمات میں بریت کی درخواست دائر کردی جس پرعدالت نے فریقین سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت چار جولائی تک ملتوی کردی۔
پولیس نے عدالت کو بتایا عذیر بلوچ کے خلاف چاکیواڑہ تھانے میں مقدمہ درج ہے، مقدمے میں عذیر بلوچ پر پولیس مقابلہ، اقدام قتل سمیت دیگر الزامات ہیں۔عذیر بلوچ کے خلاف سیشن عدالت میں اٹھارہ مقدمات زیر سماعت تھے جس میں سے سولہ میں وہ بری ہوچکے ہیں۔


