راولپنڈی (ای پی آئی ) بھارتی فوج نے ستوال سیکٹر میں معصوم کشمیری چرواہوں پر بلااشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں1 شہری شہید اور2 زخمی ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق بھارتی فوج نے آج صبح 11:55 پر حسب سابق غیر انسانی روئیے کا مظاہرہ کیا ،بھارتی فوج نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا نیا منصوبہ بنا لیاہے ،

بھارتی فوسز کا جغرافیائی سیاسی محرکات ، جھوٹے بیانیے ، من گھڑت الزام کا نیا سلسلہ شرو ع ہو چکاہے ، بھارت منصوبے کے تحت جھوٹے بیانیے کی تسکین کیلئے معصوم جانوں کے درپے ہے ۔

آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیاہے ، پاکستان لائن آف کنٹرول پر کشمیریوں کی جانوں کے تحفظ کو ملحوظ رکھے گا ،

پاکستان اپنی مرضی کا انتخاب کے مطابق جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے ،بھارت کو کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے احترام کی یاددہانی کرائی گئی ہے ،کشمیریوں کی زمینوں پر کاشتکاری کا ناقابل تنسیخ حق بھی کشمیریوں کا ہے