لاہور(ای پی آئی ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو ایف آئی اے نے ایک بار پھر گرفتار کر لیا ،
وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کی ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ کو جیل سے گرفتار کیا ہے ، ٹیم پرویز الہیٰ کو بکتر بند گاڑی میں لےکر روانہ ہوگئی۔ اس سے قبل چوہدری پرویز الہیٰ کے فرنٹ مین اور گن مین چودھری محمد زمان کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے، ذرائع کے مطابق محمد زمان سابق وزیراعلیٰ کا کیش بوائے بھی تھا۔
محمد زمان کی گرفتاری کے بعد ایف آئی اے ٹیم اور پولیس منی لانڈرنگ کیس اور محمد زمان کے حوالے سے تحقیقات کے لئے پرویز الہیٰ کو لینے کیمپ جیل پہنچی تھی۔


