اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہر یار آفریدی کے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج حامد حسین نے شہریار آفریدی کے خلاف کیس کی سماعت کی، پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جو عدالت نے مسترد کر دی۔

عدالت نے شہریار آفریدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا اور 10 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت پر سماعت 3 جولائی کو ہوگی۔سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے خلاف تھانہ آر اے بازار میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔