لاہور(ای پی آئی ) نو مئی واقعات میں شیر پاؤ پل کو بلاک کر کے اداروں کے خلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی گئی ۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں شیرپائو پل پر سڑک بلاک کرکے اداروں کیخلاف تقریر اور جلائو گھیرائو کے معاملے میں یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،

عدالت نے یاسمین راشد کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت خارج کردی،عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج کی، یاسمین راشد کے وکلا دلائل کیلئے پیش نہیں ہو رہے تھے۔