اسلام آباد(ای پی آئی ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے حج پر روانہ ہونے کے بعد قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالنے والے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فنانس بل 2023-24کی منظوری دیدی،
قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے فنانس بل پر دستخط کردیئے،قائم مقام صدر صادق سنجرانی کے دستخط سے بل بجٹ کی منظوری کا عمل مکمل ہو گیا۔
قومی اسمبلی نے کل فنانس بل کی منظوری دی تھی،فنانس بل 2023-24 آج صبح قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے منظوری کیلئے ایوان صدر ارسال کیا تھا


