راولپنڈی (ای پی آئی ) حکومت نے215ارب روپےکامزید ٹیکس لگا کربجٹ کا ڈھانچہ مکمل تبدیل کردیاہے ، جب کارخانے بند ہوں گے، لوگ بےروزگارہونگے
ان خیالات کا اظہارسابق وفاقی وزیرداخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ آ ئی ایم ایف کی ساری شرائط قربانی سےپہلے غریب کی قربانی ہے، مہنگائی ہوگی تو10 کھرب کے محصولات کہاں سے اکھٹے ہوں گے، آئی ایم ایف سےپردےکے پیچھے کیاہواہے ، کسی کو کچھ معلوم نہیں۔
شیخ رشید نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بندرگاہیں، سٹیل مِل، روزویلٹ ہوٹل ، ایئرپورٹ ہائی ویز لیز پردینا انویسمنٹ نہیں، قومی اثاثےگروی رکھ کربیوقوف نہیں بنایاجاسکتا۔
آںھوں نے کہا کہ عوام سڑکوں کی بجائےبیلٹ باکس کی طرف جاناچاہتی ہے، وزیرداخلہ ہزارلوگوں کوگولی مارنے اور پھانسی دینے کا کہتاہے، قحط زدہ بجٹ کےدوران وزیراعظم اورپارٹی سربراہان موجودنہیں تھے۔


