ملتان /فیصل آباد (ای پی آئی)ایف آئی اے نے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس سلسلہ میں ملتان اور فیصل آباد میں کارروائیاں کرتے ہوئے بلیک میلنگ میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا پر خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اپلوڈ کرنے میں ملوث تھے، ملزمان کو بورے والا سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق سائبر کرائم سرکل ملتان نے ٹھل حمزہ سے ملزم محمد آصف کو گرفتار کیا، ملزم شکایت کنندہ کو قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سے بلیک میل کررہا تھا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم حسن رضا کو گرفتار کیا، تمام ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔


