اسلام آباد(ای پی آئی ) سپریم کورٹ میں آئندہ عدالتی ہفتے کے دوران اہم مقدمات کی سماعت کےلئے تین بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں جن میں سے دو اسلام آباد جبکہ ایک بینچ لاہور میں مقدمات کی سماعت کرے گا ۔
بینچ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی پر مشتمل ہے جبکہ بینچ نمبر دو جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہے ، دونوں بینچ کل سے اسلام آباد رجسٹری میں فوری نوعیت کے اہم مقدمات سنیں گے ۔
عدالت عظمی کاتیسرا بینچ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہے جو لاہور میں مقدمات سنے گا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ہیں اس لئے صرف دو بینچ اسلام آباد میں مقدمات سنیں گے۔


