اسلام آباد(ای پی آئی ) سینئر قانون دان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی گئی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینئر قانون دان بابراعوان کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، ایف آئی اے اور وفاق نے رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ایف آئی اے اور پولیس کےپاس بابراعوان کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ،

بابراعوان کیخلاف ایف آئی اے سمیت کسی قانون نافذ کرنے والے ادارے میں مقدمہ نہیں ،ڈاکٹر بابراعوان کیخلاف کوئی انکوائری بھی زیرالتوا نہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ رپورٹ آچکی، ابھی تک کوئی کیس رجسٹرڈ نہیں،عدالت نے سرکاری وکیل کو تمام تفصیلات درخواست گزار کے وکیل کو دینے کا حکم دیدیا،تفصیلات فراہم کئے جانے پر عدالت نے بابراعوان کی درخواست نمٹا دی۔