اسلام آباد (ای پی آئی)پاکستان انفارمیشن کمیشن نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو پیکاایکٹ کے تحت اب تک گرفتار کیے گئے افراد سے متعلق مکمل معلومات دینے کا حکم دیدیا

معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت چیف انفارمیشن کمیشنر شعیب احمد صدیقی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کی طرف سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری پیش ہوئیں۔ توایف آئی اے حکام نے کمیشن کو بتایا کہ درخواست گزار کو تمام معلومات فراہم کردی ہیں۔ جس پر درخواست گزار شمائلہ حسین شاہانی کی وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ
ایف آئی اے نے محدود معلومات مہیا کی ہیں جن پر درخواست گزار کو تحفظات ہیں۔
ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ
انسانی حقوق کے تحفظ اور معلومات میں رسائی کے حوالے سے کام کرتی ہیں۔ ایف آئی اے سے یہ معلومات حاصل کرنا ہر شہری کا حق ہے۔

پی آئی سی نے ایف آئی اے اور درخواست گزار کے وکیل کو سننے کے بعد ایف آئی اے کو تمام معلومات ایک ہفتے میں مہیا کرنے کا حکم دے دیا۔

اس موقع پرایمان مزاری نے کہا کہ وہ ایف آئی اے ویب سائٹ میں بہتری کے لیے بھی کمیشن کی معاونت کریں گی۔