فیصل آباد (ای پی آئی )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے گھر میں حملہ کیس میں نامزد سابق صو بائی وزیر کالونیز خیال کا سترو کو انسداد دہشت گردی عدا لت نے پیش ہو نے کا آ خری موقع د ے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدا لت میں سابق صو بائی وزیر کالونیز خیال کا سترو کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ کے گھر پر حملہ کے مقدمہ میں در خواست ضمانت دا ئر کی گئی تھی۔

عدا لت میں سابق صو بائی وزیر کالونیز کی جانب سے دا ئر کی جانے والی در خواست کی سماعت ہو ئی ہے جس میں انسداد دہشت گردی کی عدا لت کے سپیشل جج محمد حسین نے ملزم سابق صو بائی وزیر کالونیز خیال کاسترو کو عدا لت میں ضمانت کیلئے پیش ہو نے کیلئے آ خری موقع دیتے ہو ئے سماعت کیلئے15 جولائی تاریخ مقرر کی ہے