لاہور ( ای پی آئی) ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسگی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تینوں گرفتار ملزمان نے خواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں، ملزمان سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کرنے میں بھی ملوث تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل فونز سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا جب کہ ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔