اسلام آباد (ای پی آئی )2023ء سے 2026ء تک درمیانی مدت کے لیے قرض اسٹریٹجی رپورٹ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کر دی گئی۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2026ء تک جی ڈی پی گروتھ 5.5 فیصد مقرر کیا گیا ہے، 2026ء تک قرضوں میں کمی کا ہدف بھی مقرر ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026ء تک مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد کی سطح پر کنٹرول کرنے کا ہدف ہے۔مالی سال 2025ء میں مہنگائی کی شرح 7.5 فیصد تک محدود کرنے، آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 5.0 فیصد تک محدود کرنے اور آئندہ مالی سال تک مالیاتی خسارہ 5.1 فیصد تک محدود کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔رواں مالی سال 5.7 ٹریلین روپے قرض کی ادائیگیاں کرنا ہوں گی،

جبکہ مالی سال 2025ء میں 5.5 ٹریلین روپے قرض کی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔مالی سال 2026ء اور 2027ء کے دوران قرض کی ادائیگیوں کا بوجھ کم ہو گا، قرض حاصل کرنے کے لیے بانڈز کا اجراء اور طویل مدتی پالیسی پر قرض لینا ترجیح ہو گی۔فکسڈ شرحِ سود کی نسبت فلوٹنگ ریٹ پر قرض حاصل کیا جائے گا،

بیرونی قرض ملکی مجموعی قرض کا 40 فیصد تک لیا جا سکے گا۔