لاہور(ای پی آئی ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات کیلئے درخواست پر نیب، اینٹی کرپشن ، ایف آئی اے کو نوٹسز جاری ۔
لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے درخواست پر سماعت کی ،
عدالت نے نیب، اینٹی کرپشن ، ایف آئی اے اور پولیس کو نوٹسز جاری کر دیئے ، عدالت نے تمام فریقین کو 13جولائی تک جواب جمع کروانے کا حکم دیدیا۔


