اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی جانب سے تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 13 جولائی تک توسیع کر دی۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی، اسد عمر کی عبوری ضمانت پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔
دوران سماعت اسلام آباد پولیس نے عدالت میں بیان دیا کہ شاہ محمود شامل تفتیش ہو گئے ہیں۔سپیشل پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ دونوں کیس ایک ہی بینچ کو بھیجے جائیں،
عدالت نے فائل چیف جسٹس کو واپس بھوا دی، جسٹس طارق محمود نے ریمارکس دیئے کہ دونوں کیس ایک ہی بینچ کو بھیجنے کا فیصلہ چیف جسٹس کریں گے۔


