اسلام آباد(ای پی آئی ) ایڈیشنل سیکرٹری جنرل استحکام پاکستان پارٹی عون چودھری نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست کردی۔

درخواست عون چودھری کی جانب سے ذاتی حیثیت میں دائر کی گئی جس میں پی ٹی آئی پرریاست اور ملکی اداروں کیخلاف سرگرمیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے،

درخواست میں پی ٹی آئی کی خلاف قانون سرگرمیوں کو پابندی کیلئے جواز بنایا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے قومی اداروں اور شہدا کی دگاروں پر حملوں کے باعث پابندی عائد کی جائے ۔

استحکام پاکستان پارٹی کا کہناہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے الیکشن کمیشن بھی جائیں گے ۔