لاہور (ای پی آئی ) استحقام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی اور پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطان کے مالک عالمگیر ترین نے اپنے فلیٹ میں سر میں گولی مارکر خودکشی کرلی ۔
تاہم انہوں نے خودکشی کی وجہ بیان کرتے ہوئے ایک تحریر چھوڑی ہے ۔
پولیس کا کہناہے کہ عالمگیر ترین نے اپنے آخری نوٹ میں بیماری کا ذکر کیاہے جبکہ عالمگیر ترین کے دوستوں کا کہناہے کہ انہوں نے کبھی اپنی کسی بیماری کا ذکر نہیں کیا ۔ عالمگیر ترین کی عمر 63 برس تھی ۔
جہانگیرترین کو جب بھائی کی موت کی اطلاع ملی تو اس وقت وہ پارٹی کے اجلاس میں مصرو ف تھے ، جسے چھوڑ کر وہ فوری طور پر بھائی کی رہائشگاہ روانہ ہو گئے ۔
عالمگیر ترین ملتان سلطانز کے مالک بھی تھے جبکہ وہ غیر شادی شدہ تھے۔


