اسلام آباد(ای پی آئی)جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد صدر مملکت نے جسٹس محمد ابراہیم خان کی بطور قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا عہدہ محترمہ جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی وجہ سے خالی ہوا۔

جسٹس محمد ابراہیم خان پشاور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں ۔

تعیناتی آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت باقاعدہ چیف جسٹس کی تعیناتی تک کی گئی ہے ۔