راولپنڈی (ای پی آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے پنجاب پولیس کے کریک ڈاون کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پنجاب حکومت اور آئی جی پولیس سے ایک ہفتے کے اندر تفصیلی جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس محمد طارق ندیم نے درخواست کی ابتدائی سماعت کی۔
دورانِ سماعت شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرزاق نے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف اس وقت بظاہر کوئی فوجداری مقدمہ نہیں،انہیں صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
عدالت نے شیخ رشید کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیا جبکہ پنجاب حکومت اور آئی جی پولیس کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے۔


