لاہور(ای پی آئی ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد جناح ہاؤس سمیت دیگر سرکاری املاک پر حملے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں نامزد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی انسداد دہشتگردی عدالت نےری ضمانت میں 21جولائی تک توسیع کر دی ،
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 14جولائی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا،اے ٹی سی کے جج اعجاز احمد بٹر نے درخواست پر سماعت کی ۔
دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ 14جون سے لے کر آج تک شامل تفتیش کیوں نہیں ہوئے ؟
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ تاریخ میں کبھی کسی پر 180کیسز نہیں ہوئے،عدالت نے کہاکہ 14تاریخ سے لے کر آج تک اپنا سارا شیڈول بتائیں،
لاہور میں ہوتے ہوئے ایک بھی دن پیش نہ ہوئے تو ضمانت خارج ہو جائے گی۔


