اسلام آباد(ای پی آئی ) جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت کنفرم کردی ۔
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں اسد قیصر کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس ہوئی،
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے وکیل شیر افضل مروت کے ہمراہ اے ٹی سی میں پیش ہوئے،
اے ٹی سی جج نے اسد قیصر کی درخواست ضمانت کنفرم کردی ،اسد قیصر کے خلاف تھانہ رمنا میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔


