اسلام آباد(ای پی آئی )تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم سے پوچھتا ہوں یہ کون سی جمہوریت ہے؟اگر آپ نے اس طرح کی سیاست کرنی ہے تو مارشل لاء اس سے بہتر ہے ۔
اسد قیصر کاکہناتھا کہ ملک میں آئین ہے ہی نہیں،سپیکر کو گلگت بلتستان اسمبلی میں جانے سے روک کر کیا پیغام دیا گیا ہے۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ اس ملک میں کون سا قانون ہے، اس ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، دنیا میں ہمارا تماشا بنا ہوا ہے ، جمہوریت کا تماشا بنایا ہواہے، پی ڈی ایم سے پوچھتا ہوں یہ کون سے جمہوریت ہے؟اگر آپ نے اس طرح کی سیاست کرنی ہے تو مارشل لاء اس سے بہتر ہے ۔


