لاہور(ای پی آئی )لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے نئے بھرتی ہونے 20 ایڈیشنل سیشن ججز اور 26 سول ججز کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججز کو کسی کے کہنے پر فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ یہ راستہ آسان نہیں ہے لیکن مشکل بھی نہیں ہے۔ جو آپ کے کام میں مداخلت کرے اسے نہیں کہنا سیکھ لیں۔ یہ وہ معاملات ہیں جن میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا مزید کہنا تھا کہ یہ اللہ کی طرف سے آپ کو کام دیا گیا ہے۔آپ اللہ کی رضا سے یہاں ہیں۔ یہ بہت بڑا منصب ہے آپ کو اس کی عزت کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس پر اللہ کو کیسے ناراض کریں گے۔ اللہ اور رسول کے احکامات کے مطابق فیصلہ کریں گے تو دنیا اور آخرت سنور جائے گی۔