پشاور (ای پی آئی ) نو مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر پولیس کو مطلوب پاکستان تحریک انصاف کے عبدالباسط چودھری کی افغانستان فرار ہونے کی کوشش ناکام ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق 9مئی کے واقعات میں راولپنڈی پولیس کو مطلوب پی ٹی آئی رہنما عبدالباسط چودھری فرار ہو کر افغانستان روپوش ہونے کی کوشش کر رہے تھے ، ایف آئی اے نے انہیں طور خم بارڈر پر حراست میں لے لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالباسط راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چودھری امجد محمود کا بیٹا ہے جس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل تھا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے یورپ کےلئے سفری دستاویزات بنائے تھے جس کے ذریعے اس نے افغانستان سے یورپ منتقل ہونا تھا۔

ایف آئی اے نے ملزم عبدالباسط چودھری کو ضروری کارروائی کے بعد راولپنڈی پولیس کے حوالے کر دیا ہے