لاہور(ای پی آئی )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے موقع پر جناح ہائوس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں نامزدعظمیٰ خان اور علیمہ خان کی انسداد دہشتگردی عدالت نےعبوری ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ، کلمہ چوک پر کنٹینر اور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمات میں پی ٹی آئی چیئرمین کی ہمشیرہ عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،
عظمیٰ خان اور علیمہ خان حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئیں،
عدالت نے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی 8اگست تک عبوری ضمانت منظور کر لی، عدالت نے دونوں کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔


