لاہور (ای پی آئی ) لاہور ہائیکورٹ نےعدالت عالیہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں بی کلاس کی سہولیات دینے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پرسماعت کی، ۔
عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان نے سابق گورنر کو جیل میں بی کلاس کی سہولیات دینے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی تھی،
عمرسرفراز چیمہ کواختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔


