لاہور (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ سمیت 15 پی ٹی آئی خواتین کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے 21 کارکنان کی ضمانت منظور کر لی جن میں عمر سرفراز چیمہ سمیت 15 خواتین کارکنان بھی شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانتیں جناح ہاؤس حملہ کیس میں منظور کی گئیں۔


