لاہور(ای پی آئی )چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پاک فوج کی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین اور 18سال سے کم عمر افراد پر حکومت نے فوجی عدالتوں میں مقدمہ نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالی خواتین اور 18سالہ سے کم عمر افراد پر عدالتوں میں ہی کیس چلیں گے
فوجی عدالتوں میں سماعت کے د وران ملزمان کو وکیل کرنے کا حق دیا جائے گا، ملزمان کے خاندان کو ہفتے میں ایک روز ملنے کی اجازت ہو گی ۔
ذرائع کاکہناہے کہ حکومت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کا کیس فوجی عدالت میں لانے پر غورکیاگیا،ذرائع کے مطابق بعض حکومتی وزرانے رائے دی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کیس عدالتوں میں ہی چلایا جائے۔
ذرائع کاکہناہے کہ حکومت چاہتی ہے وقت پر عام انتخابات کرادیئے جائیں، اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے 4یا 5روز پہلے اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز دی گئی،
اسمبلی تحلیل کرنے پر الیکشن کمیشن کو 90روز مل جائیں گے ۔ذرائع کا مزید کہناہے کہ دبئی میں ہونے والی ملاقاتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور نگران وزیراعظم کا معاملہ طے نہیں ہوا۔


